Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کرکٹ کا ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ فارمیٹ متعارف کر دیا گیا

کرکٹ کے چوتھے فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی’ کو باقاعدہ طور پر متعارف کرانے سے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے۔

نیا فارمیٹ ‘ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج ہے جس کا آغاز سال 2026 میں ‘جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ’ کے ذریعے کیا جائے گا۔

یہ ٹورنامنٹ 13 سے 19 سال کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مخصوص ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو عالمی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے، وہ بھی ایک بالکل منفرد طرز کی کرکٹ میں۔

ٹیسٹ ٹوئنٹی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گورو بہیروانی نے اس فارمیٹ کا اعلان عالمی کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کے ہمراہ کیا، جن میں اے بی ڈی ویلیئرز، میتھیو ہیڈن، ہربھجن سنگھ اور سر کلاؤیو لائیڈ شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AB de Villiers (@abdevilliers17)

ان تمام شخصیات نے اس فارمیٹ کو کرکٹ کا مستقبل اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا۔

نئے فارمیٹ کے قوانین

نئے فارمیٹ کے تحت ہر ٹیم 2 اننگز کھیلے گی، جن میں ہر اننگز 20 اوورز پر مشتمل ہوگی، یوں مجموعی طور پر میچ 80 اوورز کا ہوگا۔

میچ کا دورانیہ صرف ایک دن رکھا گیا ہے، جب کہ میچ کے نتائج میں جیت، ہار، ٹائی اور مشروط ڈرا کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

Related posts

تیسرا اور آخری ون ڈے، پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

آمنہ شیخ نے 7 سال تک شوبز انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ بتادی

Mobeera Fatima

امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کر دیا

admin

Leave a Comment