Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز، محمد رضوان نے اسکواڈ جوائن کر لیا

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی اسکواڈ جوائن کر لیا ہے۔

محمد رضوان ( muhammad rizwan ) نے قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے، وہ قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے 6 اکتوبر کو پشاور گئے تھے۔وہ ٹیم مینجمنٹ کی اجازت سے قائداعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے گئے تھے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم تیسرے روز بھی ٹریننگ جاری ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بیٹنگ باؤلنگ اور فزیکل ڈرلز میں حصہ لے رہے ہیں۔

ٹریننگ سیشن کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتان پری میچ پریس کانفرنس کریں گے، پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود میڈیا کو اپنی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم بھی پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری سے متعلق بات کریں گے، ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

Related posts

کراچی: بجلی کے بعد واٹر بورڈ کے بلوں میں بھی 23 فیصد کا اضافہ

Mobeera Fatima

وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری ، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی منظوری

Mobeera Fatima

پشاور گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment