Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد رہنے کاامکان ہے۔

حکومت نے رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے، اگلے مالی سال پاکستان 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا، عالمی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد معاشی بحالی میں سست روی کا خدشہ ہے۔

مالی سال 26-2025 میں جی ڈی پی گروتھ 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک نے پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7 فیصد سے تجاوز کرنے کاامکان ظاہر کیا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے پنجاب میں زرعی پیداوار میں 10 فیصد کمی کا خدشہ ہے، چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی کی فصلیں سیلاب سے متاثر ہوئیں،عالمی بینک

خوراک کی ترسیل متاثر ہونے سے مالیاتی خسارہ 5.5 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے، پاکستان میں معاشی ترقی کا انحصار زرعی شعبے کی بحالی پر ہوگا، رواں مالی سال غربت کی شرح 44 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

ستمبر2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment