Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کا آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کے لیے مشاورت جاری ہے۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا ہے، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی انفرادی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ممکنہ واپسی پر بھی غور کیا جا رہا ہے، ہیڈکوچ مائیک ہیسن اور سلیکشن کمیٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں۔

جنوبی افریقہ کیخلاف وائٹ بال سیریز میں ایک یا دو کھلاڑی تبدیل کیے جاسکتے ہیں، ٹیم مینجمنٹ میں شامل ارکان کپتان سلمان علی آغا کو بطور کپتان مزید موقع دینا چاہتے ہیں۔

Related posts

پاک بھارت کے درمیان 12 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انڈیا کا پلڑا بھاری

admin

عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے

Mobeera Fatima

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment