Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

علیحدگی کی خبریں ، ثناء جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل ، آمین ثم آمین لکھ کر خوشی کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دیئے جانے کے بعد اداکارہ ثناء جاوید سے انسٹا اسٹوری بھی وائرل ہو گئی۔

شعیب ملک ان دنوں اپنی اہلیہ ثناء جاوید سے علیحدگی کی افواہیں سامنے آنے کے بعد  خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے۔

شعیب ملک نے کہا تھا کہ الحمد اللہ میری ازدواجی زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزر رہی ہے، پروفیشنل ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروفیت رہتی ہے لیکن علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

حال ہی میں ثناء جاوید نے ایک فیشن پیج پر شیئر انسٹا اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا ، اسٹوری میں شعیب کے ثناء سے متعلق بیان پر جوڑے کو  نظر بد سے بچائے رکھنے کیلئے کی دعا کی گئی تھی۔ ثناء نے اسکرین شاٹ پر کیپش درج کرتے ہوئے آمین ثم آمین لکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

Related posts

جائیداد کا تنازع؛ کرشمہ کپور کے بچوں کو عدالتی ریلیف مل گیا؛ جائیداد کی مالیت کتنی ہے؟

Mobeera Fatima

عمر اور سرجریز پر بیان بازی: فہد مصطفی کے طنزیہ جواب کے بعد عتیقہ اوڈھو کی وضاحت

Mobeera Fatima

منیب بٹ نے بیٹیوں کو اپنے لیے خوش قسمتی قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment