Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات 700 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں

پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں اضافہ ہو گیا۔

سعودی عرب ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری منصوبہ بندی جاری ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے، پاک سعودی شراکت داری گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ثابت ہو گا۔

پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا، رواں مالی سال پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات 700 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

سعودی سرمایہ کار زراعت، کان کنی، توانائی اور شعبہ آئی ٹی میں اقتصادی روابط مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، ماہرین اقتصادیات کے مطابق نیا معاہدہ سرمایہ کاروں کو طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئے اعتماد فراہم کرے گا۔

Related posts

ادویات پر سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان

admin

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Mobeera Fatima

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے اوپر چلی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment