Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سول ایوی ایشن نے سیرین ائیر کے آپریشنز پر پابندی عائد کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئرلائن سیرین ائیر کے آپریشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔

ترجمان سول ایوی ا یشن اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز سی اے اے نے سیرین ائیر کا ائیر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کردیا ہے۔

یہ قدم ائیر لائن کے پاس جہازوں کی عدم دستیابی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سول ا یوی ایشن نے سیرین ائیر کے آپریشنز پر پابندی لگا دی ہے۔

سی اے اے کے ترجمان نے کہا کہ سیرین ائیر جہاز دستیاب ہونے پر بحالی کا کیس زیر غور لایا جائے گا، سیرین ایئر کی ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ بحالی جہازوں کی دستیابی سے مشروط ہے۔

Related posts

سرکاری ریسٹ ہاؤسز آؤٹ سورس نہ کرنے سے محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کو کروڑوں روپے کا نقصان

Mobeera Fatima

صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری کر دیا ، عرب ممالک کی مذمت

Mobeera Fatima

ملک بھر سے جمع ہونے والا ٹیکس مخصوص علاقے میں کیوں خرچ کیا جائے؟ سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment