Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال کیلئے اصول جاری کر دیے

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئے اصول جاری کر دیے ہیں۔

اس بارے میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے سرکاری ملازمین کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں سول سرونٹس کو سوشل میڈیا پر بیانات، رائے یا معلومات شیئر کرنے کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق بغیر منظوری کے حکومتی پالیسی پر اظہار رائے یا ذاتی آراء دینا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ افسران کا عمل عوامی تاثر پر اثر انداز ہوتا ہے، انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، انسٹا گرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام پلیٹ فارمز پر احتیاط لازم ہے، ایسا مواد جس سے قومی سلامتی، امن عامہ یا اخلاقیات متاثر ہوں، سختی سے منع ہے۔

حکومت یا عدالت کی توہین، غیر قانونی افعال یا فرقہ واریت پھیلانے والا مواد ناقابل برداشت ہے، ذاتی شہرت یا سوشل میڈیا پر خود نمائی سختی سے ممنوع قرار دی گئی ہے۔

Related posts

اسلام آباد کے شہریوں کو بھی 2 ماہ کیلئے سستی بجلی ملے گی ، آئیسکو کو خط ارسال

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ، ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ

Mobeera Fatima

ٹانک ، شمالی وزیرستان سے مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق ، رواں سال ملک بھر میں تعداد 23 ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment