بھارت کی جانب سے آپریشن سندوراور مشن پہلگام جیسے ناموں پر مبنی پروپیگنڈا فلموں کے اعلان کے بعد پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ واقعے پر مبنی فلم تیار کر کے بازی پلٹ دی ہے۔
ٹیلی فلم ‘بے گناہ’ اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے اس پُراسرار فائرنگ کے واقعے پر مبنی ہے جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
واقعے کے فوراً بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا اور پھر آپریشن سندور کے تحت پاکستانی حدود میں جارحیت کا ارتکاب کیا۔
پاکستان نے بھارتی حملے کا نہ صرف مؤثر جواب دیا بلکہ جوابی کارروائی میں بھارت کے چھ جنگی طیارے بھی مار گرائے۔ اس کارروائی کو پاکستان نے معرکۂ حق کا نام دیا۔
بھارت نے اس عسکری و سفارتی خفت کو چھپانے کے لیے اپنی فلم انڈسٹری کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا اور دو پروپیگنڈا فلموں، آپریشن سندوراور مشن پہلگام کا اعلان کیا۔
تاہم، ان فلموں کی ابھی تیاری شروع بھی نہیں ہوئی تھی کہ پاکستان نے ‘بے گناہ’ نامی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا۔
View this post on Instagram
