Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

آئینہ دیکھ کر خود سے پوچھنا چاہئے کیا ہم واقعی انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ہیں ، ویسٹ انڈین کپتان

نیپال کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی شکست پر ویسٹ انڈیز کے کپتان عقیل حسین اپنی ٹیم پر برس پڑے۔

عقیل حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ جلد سمجھنا ہو گا کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، آپ بینچ مارک بنانا چاہتے ہیں اور اس سطح تک نہیں پہنچ پاتے تو پھر آپ کو آئینہ دیکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آئینہ دیکھ کر خود سے پوچھنا چاہیے کہ کیا ہم واقعی انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ہیں، جو ٹیم مسلسل اکٹھے کھیل رہی ہو تو اسے پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نے مزید کہا کہ یہ صرف ناموں کی اور ماضی کی بات نہیں، آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ اب آپ کیا کرتے ہیں، آپ کو جلد کنڈیشنز سمجھنا ہوتی ہیں۔ 174 رنز کا ہدف دینے پر نیپال کے بیٹرز کی تعریف کروں گا ، ہمارے بائولرز کو کم رنز دینے چاہیئں تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی فل ممبر ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف نیپال نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح کون؟ پاکستان کو جیتے 15 سال بیت گئے

admin

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 52 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا ، میتھیو شارٹ ٹورنامنٹ سے باہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment