روٹی اور نان کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نان بائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کر دیا۔
نانبائی ایسوسی ایشن کے وکیل بیرسٹر اعجاز گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ سیلاب کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن ضلعی انتظامیہ نے زمینی حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا، ڈی سی نے ایسوسی ایشن کے خدشات سننے سے بھی انکار کیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 30 ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی ہدایت کی۔
