Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ہمایوں سعید کا ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرنے کا اعلان

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے شوبز کی دنیا میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کے لیے ایک بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ہمایوں سعید نے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ اس تخلیقی میدان کا حصہ بنیں، چاہے وہ اسکرین پر اداکاری کرنا چاہتے ہوں یا پس پردہ مختلف ذمہ داریاں سنبھالنے کے خواہش مند ہوں۔

انسٹاگرام پیغام میں اداکار نے کہا کہ وہ ان تمام باصلاحیت نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، جو کسی بھی شکل میں تخلیقی عمل میں شمولیت کے خواہاں ہیں، اس فہرست میں پرفارمرز، سنگرز، اسسٹنٹ پروڈیوسر، پروڈکشن ڈیزائنر، رائٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لائن پروڈیوسر، آرٹ ڈائریکٹر، میوزی شینز، گرافک ڈیزائنرز، ایڈیٹرز اور وی ایف ایکس آرٹسٹ شامل ہیں۔

ہمایوں سعید کا  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام

ہمایوں سعید نے کہا کہ منتخب امیدواروں کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں اپنی فیلڈز میں بہترین کردار ادا کرسکیں، اس پروگرام کے لیے کسی مخصوص تعلیمی ڈگری یا فنون لطیفہ میں تجربے کی شرط نہیں رکھی گئی، تاہم جذبہ اور کمٹمنٹ کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔

Related posts

مایا علی کا خواتین پر معاشرتی توقعات کے حوالے سے پیغام

Mobeera Fatima

فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی مزید فی یونٹ 2 روپے ، 63 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

عدالت نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment