Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

تمام فریق خاص مقصد کیلئے متحد ہیں ، غزہ امن معاہدہ کرکے دکھائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ امن منصوبے کی تجاویز پر اسرائیل اورعرب رہنماؤں سے بہت اچھا رد عمل ملا ہے ، تمام لوگ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

اپنی ٹروتھ سوشل پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی امید ہے، تجاویز کا مقصد صرف غزہ میں نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں وسیع امن تک پہنچنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ غزہ بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مستقل جنگ بندی کے قیام کی سمت مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ تمام فریق پہلی بار کسی خاص مقصد کے لیے متحد ہیں،  پہلی بار کچھ خاص ہونے جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ ضرور مکمل کیا جائے گا اور ہم یہ کرکے دکھائیں گے۔

Related posts

اسرائیلی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب شہید

Mobeera Fatima

ملالہ یوسفزئی کا جنگ زدہ خطوں میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

چین سمیت کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment