Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاک بھارت فائنل میچ ، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے تماشائیوں کو بڑی آفر کر دی گئی

پاک بھارت فائنل میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں، شائقین کرکٹ بڑے مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

پاک بھارت فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے، ہائی اسٹینڈ کے ٹکٹ 350 درہم میں دستیاب ہیں، ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت کا آغاز 1500 درہم سے ہو رہا ہے۔

خلیج ٹائم کی رپورٹ کے مطابق منتظمین کی جانب سے تماشائیوں کے لئے ایک پروموشن اسکیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق دو ٹکٹ خریدنے پر ایک پریمیم مفت دیا جائے گا۔

اس طرح تین پریمیم ٹکٹ دو کی قیمت میں دیے جا رہے ہیں، موجودہ ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں تیسری بار آمنے سامنے ہوں گی، دنیا بھر میں پاکستان اور انڈیا کے مقابلہ دیکھنے کے لئے شائقین منتظر رہتے ہیں۔

Related posts

چیئرمین پی سی بی کی تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Mobeera Fatima

گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم جوائن کرلیں گے، پی سی بی

admin

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فخر زمان کو سعید انور کاریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment