Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل کا نیا جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5، سوچیں اور پیچیدہ کام خود مکمل کریں گے

گوگل روبوٹس کو مزید فعال اور ذہین بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 متعارف کروا رہا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دو اہم حصوں پر مشتمل ہے، پہلا حصہ جیمینائی روبوٹکس-ای آر 1.5 ہے، جو روبوٹ کا اعلیٰ سطحی دماغ ہے، جو بہتر سوچنے، آن لائن معلومات حاصل کرنے، منصوبہ بندی کرنے اور منطقی فیصلہ کرنے کے قابل بنائے گی۔

دوسرا حصہ جیمینائی روبوٹکس 1.5 ہے، جو ہدایات کو روبوٹ کی حرکات میں تبدیل کرتا ہے اور روبوٹ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اندرونی زبان میں سوچنے کا عمل پیدا کرتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی مختلف روبوٹک ڈھانچوں میں سیکھے گئے انفارمیشن کو منتقل بھی کر سکتا ہے، جس سے روبوٹس زیادہ ذہین اور کارآمد بن جاتے ہیں، اس پیش رفت کو حقیقی دنیا میں مصنوعی عمومی ذہانت کے استعمال کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

واٹس ایپ کی انتظامیہ میں اہم تبدیلی، بھارت کے کنال شاہ نئے سربراہ مقرر

Mobeera Fatima

آسٹریلیا کا ایپل، گوگل اور میٹا پر بچوں کے تحفظ میں ناکامی کا الزام

Mobeera Fatima

نایاب فلکیاتی منظر: 6 سیارے ایک ساتھ دیکھنے کا بہترین موقع

Mobeera Fatima

Leave a Comment