Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی جمع کرانا لازمی قرار

متحدہ عرب امارات (UAE)میں انٹری پرمٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نئی شرط متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت اب درخواست گزاروں کو اپنے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی بھی جمع کرانا لازمی ہوگی۔ یہ نیا ضابطہ اماراتی حکام کی جانب سے فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹری پرمٹ کی ہر درخواست کے ساتھ پاسپورٹ کا بیرونی کور پیج منسلک کرنا لازمی ہوگا۔ اس ہدایت کی تصدیق امیر (Amer) سینٹر کے نمائندے نے بھی کی ہے۔

پہلے سے موجود شرائط میں درخواست گزار کی پاسپورٹ کاپی، واضح پاسپورٹ سائز فوٹو، ہوٹل بکنگ کی تصدیق اور ریٹرن ایئر ٹکٹ شامل تھے، تاہم اب اس فہرست میں پاسپورٹ کے کور پیج کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

Related posts

اسرائیلی حکومت کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق ، امریکا کا معاونت کیلئے فوج تعینات کرنیکا اعلان

Mobeera Fatima

ابراہیم رئیسی 2021ء میں صدر بنے ، عدالتی نظام میں کئی عہدوں پر کام کیا

admin

ڈنمارک ، 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا استعمال کی پابندی کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment