دبئی: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ پاکستان سے اب مقابلے والا معاملہ نہیں رہا۔ بھارت ہی زیادہ میچز جیتا ہے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے سپرفور مرحلے کے میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دس پندرہ میچز میں بھارت ہی زیادہ تر میچز جیتا۔ پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریبا دس ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں۔ اور لگتا ہے کیچ چھوڑنے والوں کے ہاتھوں میں مکھن لگا تھا۔
سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ وکٹ کو سمجھ کر کیا تھا۔ اور دبئی کی وکٹ 14 ستمبر کے بعد کچھ آسان محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ 10 اوورز کے بعد کا تھا۔ اور بریک کے بعد بھارتی باؤلرز نئے روپ میں سامنے آئے۔
