Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں ڈیمز، جھیل، تالاب اور بیراجوں میں شکار پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا میں ڈیمز، جھیل، تالاب اور بیراجوں میں شکار پر پابندی عائد کرکے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے گئے۔

محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ 31 دسمبر تک ممنوع مقامات پر شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق صوبے کے 57 ڈیمز، جھیلوں اور دریاؤں کے علاقوں کو شکار کیلئے بند کر دیا گیا ہے، شکار کی اجازت صرف مخصوص مقامات پر ہو گی۔

اعلامیہ کے مطابق ایک شکاری کو دن میں صرف 5 آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ہو گی، بطخ کے شکار کیلئے شکاری کتے کی لائسنس فیس 1500 روپے سالانہ مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

رواں ہفتے 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات

Mobeera Fatima

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment