اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔
پاکستان نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور نہ ہونے کو افسوسناک اور سیاہ لمحہ قرار دے دیا، امریکا کی جانب سے غزہ میں فوری اورغیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو چھٹی بار ویٹو کیا گیا۔
پاکستان سمیت 10 غیر مستقل رکن ممالک نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد پیش کی تھی، غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قراردادکے حق میں 14ممالک نے ووٹ دیا،کوئی غیرحاضرنہیں رہا۔
غزہ سے متعلق قراردادمیں فوری جنگ بندی،محفوظ اوربلارکاوٹ امدادکی رسائی کامطالبہ کیاگیا، سلامتی کونسل میں امریکی نمائندہ نے کہا کہ غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی سے متعلق قرارداد ناقابلِ قبول ہے۔
