پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا۔
کاروبار کی ابتدا میں ہی حصص بازار نے تیزی دکھائی جس کے باعث 100 انڈیکس میں دیکھتے ہی دیکھتے 788 پوائنٹس کااضافہ ہو گیا۔
صبح دس بجے 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 741 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
کاروبار میں تیزی کی اہم وجہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والا دفاعی معاہدہ ہے۔ اسی کی بدولت گزشتہ روز حصص بازار نے پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کی تھی۔
#KSE100 Index surged to a fresh record high of 158,707 points, reflecting strong investor confidence driven by improved economic indicators and robust market sentiment.#PSX #STOCKMARKET #IMF #DOLLAR pic.twitter.com/5z6e3PoIFO
— Sheheryar Butt (@PSX100) September 19, 2025
ماہرینِ معیشت کے مطابق اس معاہدے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی جس کی وجہ سے KSE-100 انڈیکس بلند ترین سطح کے قریب بند ہوا۔
