Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران شدت اختیار کر گیا

بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہو نے کے باعث گندم کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا۔

صوبائی محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سال 2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی ہے، گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری سے صوبے میں 2023 کا اسٹاک ریلیزکر دیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ خوراک کے پاس گندم دستیاب نہیں ہے۔

بلوچستان حکومت کو موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کے لئے سمری بھجوائی گئی ہے، بھجوائی گئی سمری میں پاسکو یا پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش کی گئی ہے۔

Related posts

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنمائوں کی فہرست میں شامل

admin

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

آئی بی اے نے پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونیوالی اطالوی باکسر کو اولمپک چیمپیئن قراردیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment