اسلام آباد: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست ہے۔ صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاؤنلوڈنگ میں مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے ویڈیوز اور میسجز بھیجنے کی شکایات ہیں جبکہ دیر سے مسجز موصول ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کاروبار اور آن لائن کلاسز بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
انٹرنیٹ کی کم رفتار سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کی وجہ سے ہوئی تھی۔ جو تاحال درست نہ ہوسکی۔ جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے تصدیق کی کہ انٹرنیٹ کی کم رفتار زیرسمندر کیبلز کی خرابی کی وجہ سے ہی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہے۔ شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ تاہم انٹرنیٹ کی رفتار بہتر کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
