Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشیا کپ ، آئی سی سی کے انکار پر پی سی بی کا سخت موقف، جوابی خط لکھ دیا

آئی سی سی کی جانب سے ایشیا کپ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کرنے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے خط میں ایک بار پھر اپنا موقف دہرا تے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرے۔

خط میں کہا گیا کہ اینڈی پائی کرافٹ نے سپرٹ آف کرکٹ کو پامال کیا، میچ ریفری نے دانستہ طور پر بھارتی ٹیم کیخلاف کارروائی نہیں کی۔

پی سی بی چاہتا ہے کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک روز قبل بھی آئی سی سی کے نام خط تحریر کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج یو اے ای کیخلاف کھیلی گی یا نہیں فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے، ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں مزید کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ آج کیے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

انہیں ملک کا کوئی خیال نہیں، قومی ٹیم کی کارکردگی پر باسط علی آبدیدہ

admin

پی ایس ایل 11: فرنچائزز نے ریٹینشنز اور ریلیز کیے جانے والے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

جتنا چانس بابراعظم کو ملا اتنا کسی کو نہیں ملا، شاہدآفریدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment