Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں دلچسپ فیچر کی آزمائش

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں ایک دلچسپ فیچر پر آزمائش شروع کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ کے آزمائشی فیچر کے تحت گروپ چیٹس میں میسیجز کے ریپلائیز اب تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب دیتے وقت ہر ریپلائی الگ الگ ہو جاتا ہے۔ اور کوئی بھی صارف گروپ میں کسی ایک میسیج پر جوابات دیتے ہیں تو سب کے ریپلائیز الگ نظر آتے ہیں۔ تاہم نئے فیچر میں ایسا نہیں ہو گا۔ اور تمام ریپلائیز ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔

فیچر کے تحت اگر کسی گروپ میں کوئی صارف میسیج بھیجتا ہے۔ اور اس پر 10 افراد ریپلائی کرتے ہیں۔ تو تمام افراد کے ریپلائیز اور اصل میسیج ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آئیں گے۔

Related posts

چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک جا پہنچی

Mobeera Fatima

آسمان پر ٹوٹتے تارے اصل میں کیا ہیں؟

Mobeera Fatima

انسٹاگرام نے کنٹینٹ پوسٹنگ کے لیے نئے قواعد نافذ کر دیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment