Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاکستان ہر مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم

دوحہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ اور 9 ستمبر کے اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ اور پاکستان ہر مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔ قطر پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت فوری طور پر روکی جائے۔

شہباز شریف نے قطر کے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی کوشش کی۔

Related posts

امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا پروگرام شروع کرکے سرحد کو محفوظ بنائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

میکسیکو، اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ ، 12 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment