Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی حکومت کا میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے لیے ترکی وزٹ پروگرام کا آغاز

وفاقی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے لیے ترکی دورے کے پروگرام آغاز کر دیا ہے۔

وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے اشتراک سے یہ پروگرام  منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے تحت میٹرک پوزیشن ہولڈرز سرکاری پاسپورٹس پر ترکی کا سفر کریں گے۔

آئی بی سی سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس پروگرام میں شامل طلبہ کو چند شرائط پوری کرنا ہوں گی، جن میں کسی سرکاری اسپتال سے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ، والدین یا سرپرست کا تحریری اجازت نامہ، دو عدد سفید شلوار قمیض کے جوڑے اور جوتے ساتھ رکھنا شامل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت کی جانب سے طلبہ کو سبز بلیزر فراہم کی جائے گی، ہر طالب علم کو صرف ایک شولڈر بیگ لے جانے کی اجازت ہوگی، جبکہ لیپ ٹاپ، کیمرے اور دیگر الیکٹرانک آلات سختی سے منع ہوں گے، والدین یا سرپرست کا ہنگامی رابطہ نمبر دینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Related posts

اسد، بسمل اور معاذ نے یومِ آزادی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ٹائٹل جیت لیے

admin

200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

Mobeera Fatima

اسلام آباد پولیس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل

admin

Leave a Comment