Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ایشین کرکٹ کونسل کا بھارتی کرکٹ ٹیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کا امکان

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع اے سی سی کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کا اسپرٹ آف کرکٹ کو نقصان پہنچانا کھیل کی روح کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، ٹورنامنٹ ڈسپلنری کمیٹی گزشتہ رات ہونے والے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو، کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کارروائی کے زمرے میں آ سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل ٹاس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہ ملایا۔

Related posts

صاحبزادہ حامد رضا اور حافظ نعیم کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

کمار سانو کی عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 81 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment