Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اسرائیل کا تقاریر سے کچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران

تہران: ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف عملی اقدام کی ضرورت ہے۔ صرف تقاریر پر مشتمل اجلاسوں سے اسرائیلی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

انہوں نے مسلم ممالک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کی ضرورت ہے۔ اور اس کا صرف فیصلہ ہی اسرائیلی حکومت کے سرپرستوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہو گا۔

علی لاریجانی نے کہا کہ مسلم ممالک نے فلسطین کے مظلوموں کے لیے تو کچھ نہیں کیا۔ لیکن کم از کم اپنے آپ کو تباہی سے بچانے کے لیے ہی کوئی فیصلہ کر لیں۔

اس سے قبل نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں تجویز دی تھی کہ اسرائیل کے عزائم کی نگرانی اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔

Related posts

بنگلہ دیش ، کوٹہ سسٹم کیخلاف تحریک کی قیادت کرنیوالے 2 طالبعلم بھی عبوری کابینہ میں شامل

Mobeera Fatima

نائیجیریا ، کشتی دریا میں درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ، 60 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصبوں کو دھمکی آمیز خط

Mobeera Fatima

Leave a Comment