Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں اردو مینو اور کئی نئے جدید فیچرز متعارف

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں اردو مینو کے ساتھ کئی نئے جدید فیچرز متعارف کرا دیئے۔

نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز، آسان اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.0.0 لانچ کر دیا ہے، جو پاکستان میں مقیم اور بیرونِ ملک پاکستانی شہریوں دونوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

نادرا کے مطابق ایپ میں نیا ڈیش بورڈ، بہتر سرچ آپشنز، اور شناختی کارڈ منسوخی کا تیز تر نظام شامل کیا گیا ہے، اردو مینو خاص طور پر دیہی علاقوں کے صارفین کو مدنظر رکھ کر متعارف کرایا گیا ہے۔

اہم فیچرز میں ایپ کے اِن باکس کے ذریعے ریئل ٹائم اپلیکیشن ٹریکنگ، یونین کونسلز کے تعاون سے آن لائن ڈیتھ رجسٹریشن، چہرے کی بائیو میٹرک تصدیق، فیملی ریکارڈ تک رسائی ، نادرا سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ، اور اسمارٹ این آئی سی، سی آر سی اور ایف آر سی کی فیسوں کی محفوظ آن لائن ادائیگی شامل ہیں۔

Related posts

ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کی کوشش، مارک زکربرگ سے مالی تعاون کی پیشکش

Mobeera Fatima

چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ڈیپ سیک لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

Mobeera Fatima

کمپیوٹر تیار کرنیوالی کمپنی ڈیل ٹیکنالوجیز کے بانی کو ایک دن میں 11.7 ارب ڈالر کا نقصان

admin

Leave a Comment