Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاک بھارت میچ کے بعد سوشل میڈیا پر رافیل گرانے کے چرچے

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد ایک بار پھر بھارتی طیارے رافیل گرائے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد رافیل طیارے گرانے کے پوسٹیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیئے۔

پاکستانی شائقین سوشل میڈیا پر بھارت کو چھ صفر کی یاد دلانے لگے۔ جب پاکستان نے جنگ کے دوران بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے۔ صارفین نے کہا کہ میچ جیتیں یا ہاریں۔ لیکن جنگ تو ہم ہی جیتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ابھی تک رافیل گرائے جانے پر ناراض ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال مئی میں بھارت کے 3 رافیل سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے۔ جس پر بھارت کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صارف نے لکھا کہ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آپ کے رافیل تو واپس نہیں آ جائیں گے۔

 

Related posts

پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی ، میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، فریقین میں اتفاق ہو گیا

Mobeera Fatima

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق غیر ملکی کوچ کا پی ایس ایل جوائن کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment