Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

شکست پر شائقین کو رضوان اور بابر کی یاد ستانے لگی، جنگ تو ہم جیتے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے شائقین کو رضوان اور بابر کی یاد ستانے لگی۔

بھارت کے خلاف پاکستان کے اہم بیٹرز ناکام رہے اور پاکستان بڑا اسکور دینے میں ناکام رہا، شاہین آفریدی کی 33 رنز کی جارحانہ اننگز نے عزت رکھ لی۔

شاہین آفریدی کی تیز اننگز پر پاکستان بھارت کو 128 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوا لیکن یہ ہدف بھارتی ٹیم کے لئے نہایت آسان ثابت ہوا اور بھارت نے 15.5 اوورز میں پاکستان کو شکست دے دی۔

اس موقع شائقین کرکٹ کو رضوان اور بابر اعظم کی یاد ستانے لگی، قومی کرکٹ ٹیم کے شائقین نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اچھا تو بابراعظم ہی تھے۔

سعد مقصود نامی صارف نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے بغیر پاکستان کی ماڈرن کرکٹ سامنے اور کھیلو بابر کے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ شاباش۔

ایک صارف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا قومی کھیل ویسے بھی تو رافیل گرانا ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے بھارتیوں کو رواں سال مئی کے مہینے میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست اور 0-6 یاد دلادی۔

 

Related posts

ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ، پاکستان نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے: قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

Mobeera Fatima

کوالیفائنگ رائونڈ ، اٹلی نے اسرائیل کو 0-3 سے شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment