Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کو ایک سال قید کی سزا

بنکاک: تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی عدالت نے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو سزا سنائی۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ تھاکسن شیناواترا کا بدعنوانی کے الزام میں سزا کے دوران اسپتال میں قیام غیرقانونی تھا۔ انہیں جیل میں سزا کاٹنی ہو گی۔

تھائی لینڈ کی عدالت نے تھاکسن شیناواترا کی ضمانت اور اسپتال میں قیام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ تھاکسن شیناواترا کی بدعنوانی کے الزام میں 8 سال قید کی سزا کم کر کے ایک سال کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ تھاکسن شیناواترا نے طبی مسائل کے باعث سزا اسپتال میں گزاری۔ اور 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنی سابقہ سزا درست طریقے سے نہیں کاٹی۔ اس لیے انہیں اپنی بقایا سزا کے دورانیے کو جیل میں ہی گزارنا ہو گا۔

Related posts

کے الیکٹرک صارفین کو ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

ثالثی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا، امریکی و بھارتی صحافیوں کا دعویٰ

Mobeera Fatima

مستونگ میں اسکول کے قریب دھماکا ، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment