نئی دہلی: معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے بیماری کے باعث اسٹیج شوز سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بیماری اور اسٹیج شوز سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ 38 سالہ کامیڈین ذاکر خان نے کہا کہ بہت زیادہ مصروفیت کے باعث ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصے کے لیے اسٹیج شوز سے وقفہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن میں متعدد شوز کرنے، نیند پوری نہ ہونے، بے وقت کے کھانے سمیت دیگر معاملات کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اپنی مصروفیات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پرفارم کرنا اور اسٹیج پر موجود رہنا پسند ہے۔ لیکن اس وقت احتیاط زیادہ ضروری ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے۔ اس لیے بہتر ہے کہ میں اسٹیج شوز سے ایک وقفہ لے لوں۔a
