Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اٹک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

 پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ، اس حوالے سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

پی پی ایل اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اٹک میں واقع ڈھوک سلطان-03 کنویں سے یومیہ 1469 بیرل تیل اور 2.56 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈھوک سلطان بلاک میں ہونے والی تاریخی دریافت ناصرف پی پی ایل اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پی پی ایل نے ڈھوک سلطان بلاک میں آپریٹر کی حیثیت سے 75 فیصد اور جی ایچ پی ایل 25 فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ 18 جنوری 2025 کو ڈھوک سلطان-03 کی کھدائی کا آغاز کیا، 5815 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کی گئی۔

Related posts

پاکستان کی معدنیات سے سالانہ اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے، افتخار علی ملک

Mobeera Fatima

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment