اوپن اے آئی نے نیا اے آئی پاورڈ ہائرنگ پلیٹ فارم اور سرٹیفکیشن پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ سروس کاروباروں اور ملازمین کے درمیان بہترین میچ تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور اسے 2026 کے وسط تک لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔
اوپن اے آئی کی ایپلیکیشنز کی سربراہ فِجڈی سیمو نے کہا کہ پلیٹ فارم چھوٹے کاروباروں اور مقامی حکومتوں کے لیے خصوصی حصہ فراہم کرے گا، تاکہ وہ اعلیٰ اے آئی ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب لنکڈ اِن اے آئی فیچرز کے ذریعے اپنی سروس بہتر بنا رہا ہے، اوپن اے نے واضح کر دیا ہے کہ وہ محض چیٹ جی پی ٹی پر نہیں رکے گی بلکہ روزگار اور پروفیشنل نیٹ ورکنگ کے شعبے میں بھی داخل ہو رہی ہے۔
اوپن اے آئی نے OpenAI Academy کے تحت سرٹیفکیشن پروگرام بھی متعارف کرایا ہے، اس پروگرام کا پائلٹ 2025 کے آخر میں شروع ہوگا، کمپنی کا ہدف 2030 تک صرف امریکا میں 1 کروڑ افراد کو سرٹیفائی کرنا ہے۔
