Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جناح ہائوس حملہ کیس ، علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت بھی منظور

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ملزم شیر شاہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

قبل ازیں انسداد ہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ میں شیرشاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی ، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سماعت کے دوران عمران خان کی بہنیں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور شیر شاہ کے وکلاء رانا مدثر، بیریسٹر تیمورعدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے گزشتہ روز اے ٹی سی لاہور نے گزشتہ روز علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

Related posts

غزہ، اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

Mobeera Fatima

مسجد نمرہ میں عازمین حج کے لئے اعلیٰ معیاری قالینیں اور پھوار والے پنکھے نصب

Mobeera Fatima

راولپنڈی میں ایک ہفتے بعد اسکول کھل گئے ، ماسک کا استعمال لازمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment