صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا۔
دکاندار کے مطابق پنجاب سے سپلائی بند ہونے کی وجہ سے 80 کلو آٹے کی بوری 10 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ٹماٹر کی قیمت فی کلو 250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب قصور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، مختلف شہروں میں ٹماٹر نایاب ہے اورقیمت بھی اڑھائی سو سے اوپر چلی گئی ہے۔
سبزیوں کی قیمت بڑھنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، چند روز قبل 30 روپے کلو فروخت ہونے والا آلو اب 80 سے 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
