وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں پاک چین تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی صدر کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چین کی کامیابیوں پر فخر ہے، پاکستان چین کے ساتھ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔
ملاقا ت میں سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر کے گلوبل گورننس اور ڈویلپمنٹ اقدامات کی حمایت کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی معاملات پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، وزیراعظم نے چینی صدر کو پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ پر پاکستان آنے کی دعوت دی۔
