Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب کے کئی اضلاع میں الرٹ

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد پنجاب کے کئی اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔

بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ  کر دیا ، پانی چھوڑنے کے باعث دریائے ستلج میں ہریک اور فیروز پور پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب  میں تریموں کے مقام پر بہت اونچے درجے ، قادرآباد اور چنیوٹ پر نچلے درجے ، دریائے راوی میں بلوکی اورسدھنائی کے مقام پر بہت اوُنچے درجے کا سیلاب ہے۔

جسڑ ، شاہدرہ کے مقام اور دریائے سندھ میں گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ، گڈو بیراج پر پانی کا اخراج 3 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے۔

Related posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس معطل کیا جائے ، سپریم کورٹ میں درخواست

Mobeera Fatima

کس ٹیم میں کون سے کھلاڑی، پی ایس ایل ٹیموں کے اسکواڈ مکمل

Mobeera Fatima

جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ، میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment