Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 50 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مزید سستا

مسلسل مثبت رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 50 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 371 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار ، 971 کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ مارکیٹ میں 34 ارب 19 کروڑ 9 لاکھ 61 ہزار 502 روپے مالیت کے 51 کروڑ 18 لاکھ 21 ہزار 531 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 65 پیسے ہو گئی۔

Related posts

نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ، پہلی کمرشل پرواز لینڈ کر گئی

Mobeera Fatima

ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کئے، ایران

Mobeera Fatima

آئی ایس پی آر نے معرکہ حق یوم آزادی پر نیا ملی نغمہ “جان سے پیارا پاکستان” جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment