Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

لیورپول اور آرسنل کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ، دفاعی چیمپئنز کی کامیابی

لیورپول اور آرسنل (liverpool vs arsenal) کے درمیان پریمیئر لیگ کا سنسنی خیز مقابلہ دفاعی چیمپئنز کے حق میں رہا۔

میچ کے ابتدائی لمحات میں ہی آرسنل کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھا جب ان کے اہم کھلاڑی ولیم سلیبا زخمی ہوگئے، ان کی جگہ نوجوان اسپینش ڈیفینڈر کرسٹین موسکیرا کو شامل کیا گیا، تاہم نونی میڈوکے کی تیز رفتاری اور حملے لیورپول کے دفاع کے لیے چیلنج ثابت ہوئے۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے سخت محنت کی، لیکن کوئی بھی ٹیم گیند کو جال میں نہ پہنچا سکی، تاہم لیورپول کے پاس بہترین موقع اس وقت آیا جب ورجل وین ڈائک نے آرسنل کے گول کیپر ڈیوڈ رایا کی غلطی پر گیند حاصل کی، مگر الیکسس میک ایلسٹر کا شاٹ دفاع نے روک لیا۔

دوسرے ہاف میں کھیل مزید دلچسپ ہوگیا اور دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول کرنے کی کوشش کرتی رہیں، تاہم 80 ویں منٹ کے قریب سوبوسلائی کے شاندار فری کک گول نے لیورپول کو برتری دلادی۔

آرسنل نے نئے کھلاڑی ایبریچی ایزے اور میکس ڈاؤمن کو میدان میں اتار کر واپسی کی کوشش کی مگر کامیابی نہ ملی اور یوں لیورپول نے میچ 0-1 سے اپنے نام کرلیا۔

Related posts

24 اگست کی شام چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، اسپارکو

Mobeera Fatima

سوریا کمار یادیو تبدیل کئے گئے کھلاڑیوں کا نام بھول گئے

Mobeera Fatima

کراچی کے تمام نادرا مراکز میں یونین کونسلز کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment