Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

فلڈ ریلیف کیلئے پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ

پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں فلڈ ریلیف کے لیے ایک نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

نمائشی کرکٹ میچ میں پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے، میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون peshawar zalmi vs) legend xi) کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد جمع کرنا ہے۔

میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر، محمد حفیظ، صہیب مقصود، یاسر شاہ، عمید آصف، اظہر علی، عمران فرحت، ہمایوں فرحت، احسان اللہ، یاسر حمید، کامران غلام، عبد الرحمٰن، محمد عرفان، معاذ صداقت، ذوالفقار بابرم اور محمد سلمان شرکت کریں گے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی اور پاکستان کے کرکٹرز، خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہیں، ہم اپنے بہنوں اور بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

Related posts

امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی 6 فرنچائزز کا نئے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ

Mobeera Fatima

مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی ، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونیکا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment