Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان نے اے آئی منصوبوں کے لیے 30 فیصد فنڈ مختص کردیا

پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ کے لئے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ (این اے آئی ایف) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے آگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ فنڈز کا 30 فیصد حصہ مستقل طور پر این اے آئی ایف  کو منتقل کیا جائے گا، تاکہ مصنوعی ذہانت کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی ایک مستحکم فراہمی یقینی بنائی جا سکے، یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996 (ترمیم شدہ 2006) کے تحت ممکن بنایا گیا ہے۔

اس فنڈ کے ذریعے پاکستان میں یونیورسٹیز، صنعتوں ، آئی ٹی اسپن آفز اور اسٹارٹ اپس کو مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اے آئی پر مبنی منصوبے اور پائلٹ پروجیکٹس کا تجزیہ کرکے اختراعات کو کمرشلائز کر سکیں۔

Related posts

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈراپ کرنے پر شاہین ناراض

Mobeera Fatima

برطانیہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ، عالمی اتحادیوں سے مشاورت

Mobeera Fatima

کراچی کے حالات خراب کرنے کی کوشش، سازشوں کو ناکام بنائیں گے، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

Leave a Comment