ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی سپریم کورٹ میں غیر ملکی امداد کی ادائیگی روکنے کے لئے ہنگامی درخواست دائر کردی۔
امریکی وزارت انصاف نے مؤقف اختیار کیا کہ نچلی عدالت کے حکم کو ختم کیا جائے، تاکہ امریکا بیرون ملک امدادی پروگرامز کی ادائیگی روک دی جائے۔
امریکی وزارت انصاف کی یہ ہنگامی درخواست اس وقت سامنے آئی جب رواں ماہ کے آغاز میں اپیلز کورٹ کے ایک تقسیم شدہ بینچ نے فیصلہ دیا کہ امداد کی بحالی کا حکم ختم کیا جانا چاہیے، تاہم اپیلز کورٹ نے اس فیصلے پر عمل روکنے سے انکار کردیا، اور امریکی ڈسٹرکٹ جج عامر علی کا حکم بدستور برقرار رہا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری حلف برداری کے روز تمام امریکی غیر ملکی امداد پر 90 دن کی پابندی عائد کردی تھی، اس فیصلے کے بعد امریکی انتظامیہ نے امریکی امدادی ادارہ (یو ایس ای آئی ڈی) کے عملے کو فارغ کرنے اور ادارے کے محکمہ خارجہ کے ساتھ ضم کرنے پر غور شروع کیا۔
