Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

معروف پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلا انتقال کر گئے

معروف پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلا انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعہ کی صبح چل بسے۔ ان کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی۔ 65 سالہ اداکار کے انتقال سے پنجابی انڈسٹری ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی ہے۔

انہوں نے منفرد انداز میں مزاحیہ اداکاری کی جو ان کی پہچان بن گئی، وہ پنجاب میں پیدا ہوئے، ان کی فائن آرٹس کی استاد مدیپ کور سے ہوئی، ان کے بیٹے پکھراج سنگھ بھلا بھی اداکاری کر رہے ہیں۔

جسوندر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم چھنکاتا 88سے کیا، فلمی دنیا میں ان کا پہلا بڑا کردار دُلا بھٹی تھا، انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ اسٹیج شوز میں بھی اپنا لوہا منوایا۔

Related posts

پاکستانی وفد کی امریکی ارکان کانگریس سے ملاقاتیں ، بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا

Mobeera Fatima

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط

Mobeera Fatima

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment