Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی سی لکھی گئی اسائنمنٹس پہچاننے کے لئے نیا ٹول تیار

اوپن اے آئی نے اسائنمنٹس لکھنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کے لئے نیا ٹول بنا لیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی سے لکھی گئی تحریر کو پہچاننے کیلئے ٹیکسٹ واٹرمارکنگ پر تحقیق کی جارہی ہے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس نئے طریقہ کار میں صرف چیٹ جی پی ٹی کی تحریر کو پہچانا جا سکے گا اور اس کیلئے چیٹ جی پی ٹی کے الفاظ کے انتخاب میں معمولی تبدیلی کی جائے گی تاکہ انویزیبل واٹرمارک پیدا ہو جائے۔

ترجمان کے مطابق تحریر کو ترجمہ کرنے، دوبارہ لکھوانے یا کسی اور اے آئی ماڈل کے ذریعے تبدیل کرنے پر یہ طریقہ ناکام بھی ہوسکتا ہے اور یہ انگریزی نہ بولنے والے لوگوں پر غیر ضروری اثر ڈال سکتی ہے، تاہم کمپنی ابھی اس پر غور کر رہی ہے کہ آیا یہ نیا ٹول عام لوگوں کے لیے جاری کیا جائے یا نہیں۔

Related posts

جوہری پروگرام ، امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین 92 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment