اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، ژوب، کراچی، سکھر، گھوٹگی، کشمور، دادو، تھر پارکر، ٹھٹھہ خضدار اور لسبیلہ میں بھی چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔
ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اورمانسہرہ میں مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
