Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ژوب میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 3 بھارتی اسپانسرڈ خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سے قبل تین روز میں 47 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا ،4 روز کے دوران کارروائیوں میں ہلاک بھارتی اسپانسرڈ خارجیوں کی تعداد 50 ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے  کہ سکیورٹی فورسز امن ، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Related posts

40 محکمے ختم ، وزارت دفاع اور عدلیہ میں بھی ڈائون سائزنگ ہو گی ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیش گوئی

Mobeera Fatima

26 نومبر احتجاج ، تحریک انصاف کے مزید 52 کارکنوں کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment