Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ، 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

موقر قومی اخبار نے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 12 اشیا مہنگی ہوئیں، 12 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 27 اشیا کی قیمتی مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں چینی 173 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پیاز 16.53 فیصد، ٹماٹر 10.17، مرغی 4.12 فیصد مہنگی ہوئی، مزید مہنگی ہونے والی اشیاء میں انڈے، دال مسور، چائے، تازہ دودھ، ڈیزل، سگریٹس اور لکڑی شامل ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں کیلے، دال مونگ، ماش، آلو، چینی، لہسن، چاول، آٹا، ایل پی جی اور پیٹرول شامل ہیں۔

Related posts

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی ، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا

Mobeera Fatima

نیب ترامیم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کی جائیں ، عمران خان کا سپریم کورٹ میں تحریری جواب

Mobeera Fatima

بلوچستان انرجی ایکسپورٹر بن سکتا ہے، ورلڈ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment