Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںتعلیم

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔

صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا۔

ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل چکے ہیں، ملک کے دیگرصوبوں میں بھی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات سے تعطیلات میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق بچوں کوتین ماہ تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں ہے،چھٹیوں میں توسیع سے میٹرک کی کلاسیں بری طرح متاثر ہوں گی۔

Related posts

حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ ، قابض فوج کی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

سعودی عرب، دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

Mobeera Fatima

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر

Mobeera Fatima

Leave a Comment